The insolent was torn apart by a lion


Lion attacking on Utaiba

Utaiba the insolent

One of Abu Lahab’s sons was named Utaiba. This wretched was at the forefront of the Izarsani and was very bold in his insolent message. One day, Utaiba had the impure courage to tear the blessed shirt of the Prophet (peace be upon him) and tried to spit on His beautiful face, but failed.

گستاخ رسول ﷺ کو شیر نے پھاڑ کھایا

ابولہب کے بیٹوں میں سے ایک کا نام عتیبہ تھا۔ یہ بدبخت نبیﷺ کی ایزارسانی میں سب سے آگے اور گستاخی رسالت میں بڑا بےباک تھا۔ اس نے ایک دن یہ نا پاک جسارت کی کہ نبیﷺ کی قمیض مبارک کو پھاڑ دیا اور آپ ﷺکے رُوئے زیبا پر تھوکنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا ۔ اس وحشیانہ گستاخی پر آپ ﷺنے اس کے حق میں یہ بدعا فرمائی:

  “اے میرے پروردگار ! اس پر اپنے کتوں میں سے کوئی کتا مسلط کر دے۔”

 مؤرخین لکھتے ہیں کہ وہ ایک مرتبہ ایک تجارتی قافلہ کے ساتھ شام گیا۔ جب راستے میں الزرقاء ” نامی جگہ پر قافلے نے پڑاؤ ڈالا۔ عتیبہ کو جنگل کی اس دہشت ناک فضا میں رسول اللہ ﷺ کی بددعا یاد آئی۔ وہ خوف سے کانپنے لگا، چنانچہ اسے اس بد دعا کے خوف سے اونٹوں اور قافلہ والوں کے حصار میں بڑی حفاظت سےسلایا گیا مگر اس تدبیر پر تقدیر غالب رہی۔

رات کو اس طرف ایک شیر آنگا۔ قافلے والوں نے اسے دیکھا تو وہ دہشت زدہ ہو گئے ۔ اور عتیبہ کو اپنی جان کے لالے پڑ گئے وہ بدحواس ہو کر چیخنے لگا: واللہ یہ شیر مجھے محمد ﷺ کی بد دعا کے نتیجے میں کھا جائے گا، ہر چند وہ مکہ میں ہیں اور میں یہاں شام میں ہوں مگر یہ شیر مجھے نہیں بخشے گا۔ ایسا ہی ہوا۔ وہ شیر سارے قافلے کو پھلانگتا ہوا سیدھا عتیبہ کی طرف جھپٹا اور دیکھتی آنکھوں اُس نے عتیبہ کے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالے۔

That lion leaped over the whole caravan and jumped straight towards Utaiba and with his watching eyes he tore Utaiba to pieces.


منتخب اسلامی واقعات پڑھیے

Read selected Islami Waqiat

صادق اور امینﷺ کا حکیمانہ فیصلہ The wise decision of Sadiq and Amin